ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں /  یوگی آدتیہ ناتھ کامتنازعہ بیان، 23 مئی کے بعد پھوپھی-ببوا میں ہوگی مارپیٹ

 یوگی آدتیہ ناتھ کامتنازعہ بیان، 23 مئی کے بعد پھوپھی-ببوا میں ہوگی مارپیٹ

Mon, 06 May 2019 01:42:58  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلیر:05 /اپریل (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو مایاوتی اور اکھلیش یادو پر جم کر حملہ بولاہے۔ انہوں نے کہاہے کہ 23 مئی کو دونوں میں مارپیٹ طے ہے، لیکن ہم قانون اور نظام خراب نہیں ہونے دیں گے۔جونپور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی نے کہاہے کہ 23مئی کو پھوپھی (مایاوتی) بولیں گی کہ ببا (اکھلیش یادو) غنڈوں کا سرتاج ہے اور ببا کہے گا کہ پھوپھی بدعنوانی کامجسمہ ہے۔سی ایم یوگی نے یہ بات فیض آباد سمیت کئی ریلیوں میں دہرائی ہے۔ سی ایم نے آگے کہاہے کہ 2017 کے یوپی اسمبلی انتخابات میں دو لڑکوں کی جوڑی بنی تھی، جسے مستردکرکے عوام نے اس کا موازنہ بیلوں کی جوڑی سے کیاتھا۔اقوام متحدہ کی طرف جیش محمد سرغنہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دیئے جانے پر سی ایم یوگی نے کہاہے کہ تمام ملک اس خبر سے خوش ہیں، لیکن اپوزیشن پارٹیوں کی صفوں میں خاموشی پھیل گئی ہے۔ حملہ بولتے ہوئے سی ایم نے کہا کہ کانگریس اور سماج وادی پارٹی نے دہشت گردی کو ووٹ بینک سے جوڑاہے۔ان کے ارادے صاف ہیں۔انہیں قومی سلامتی سے کوئی لینادینانہیں ہے۔ انہیں صرف ووٹ چاہیے۔سی ایم یوگی نے کہا کہ کانگریس کو کام نہیں کر پائی، وہ پی ایم مودی نے کر کے دکھایا۔ اسکیموں کا فائدہ نوجوانوں، بوڑھوں اور غریبوں تک پہنچایا۔ مجرم ابھی گلے میں تختی ڈال کر کہتا ہے کہ کوئی جرم نہیں کروں گا۔کسانوں کو فنڈ کا پیسہ اکاؤنٹ میں دیا جاتا ہے۔مودی حکومت نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیاہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی شخص یا پارٹی کی نہیں بلکہ پوری ملک کی ہے۔سی ایم یوگی نے کہاہے کہ دوبارہ مودی حکومت بننے پر نکسل واد اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائے گا۔ بی جے پی ہر شخص کو اس کا حق دلانا چاہتی ہے۔


Share: